شہید حاجی عطااللہ محمدزٸی کی یاد میں۔۔۔ندیم گرگناڑی
شہید حاجی عطاء اللہ محمدزئی کی یاد میں
ندیم گرگناڑی
صوبہ بلوچستان کا خطہ جھلاوان ہر حوالے سے مردم خیز مردم شناس مرد حر بہادروں غازیوں اور شہیدوں کا سرزمین رہاہے ۔ یہ سرزمین چاہے سیاسی حوالے سے سماجی یاقبائلی حوالے سے ایک منفرد مقام کا حامل رہاہے۔ اس خطہ سرزمین نے مختلف اوقات میں کئی مصائب تکلیف دہ حالات سے گزرکرکئی قبائلی سیاسی سماجی لوگوں کو اپنے سینے کا جھومر بناتے ہوئے کئی بہادر غازیوں اور شہداء کو اپنے آغوش میں لیکر میٹھی نیند سلاکر اس سرزمین کی مٹی کو دردبھری داستانوں سے مزین کیا ہے ۔ آہ اس سرزمین کے آغوش میں مرد مجاہد ہر غریب کی آواز پر گہری نیند سے اٹھنے والا شہید حاجی عطا ء الله محمد زئی بھی آج لوریوں کی میٹھے آواز میں محوے خواب ہیں ۔ اس کے یاد میں کچھ الفاظ لکھکر اپنے دل کو تسکین دینے کی سکت پیدا نہیں ہوتی ۔ شہید حاجی عطاء الله محمد زئی اپنے گھر اپنے خاندان کو اکیلا چھوڑ کر نہیں گیا ہے بلکہ اس نے خضدار سمیت خطہ جھلاوان کو بے سہارا چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ جس کی جدائی ہر کسان ہر دہکان ہر شوان ہر انسان محسوس کررہاہے اور رہتی دنیا تک اس کی یادیں ہر ہمیشہ دلوں میں رہینگے۔
شہید حاجی عطاء الله محمد زئی کو دشمنوں نے شہید کرکے یہ سمجھا ہوگا کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ لیکن انہیں شہید حاجی عطاء الله محمد زئی کی شہادت نے اس دنیا میں سوائی رسوائی کے کچھ بھی فائدہ نہیں دے سکھیگا ۔ بلکہ تاریخ بھی انہیں رسوائے زمانہ لکھنے میں کوئی تردد نہیں کریگی ۔ شہید حاجی عطاء الله محمد زئی جس کی سوچ عام انسانیت کی بلاتخصیص خدمت تھی ساری زندگی انسانیت کی خدمت میں دیوانہ وار مگن رہنا اس کا عظیم مشغلہ تھا۔
شہید حاجی عطا ء الله محمد زئی پر دوقاتلانہ حملے ہوئے ۔ دوسرا قاتلانہ حملہ بہت ہی شدید تھا کسی کو یقین نہیں تھا کہ وہ اس حملے میں جانبر ہوسکے ۔ لیکن کہتے ہیں کہ مارنے والے سے بچانے والا بہت ہی طاقت ور ہے۔ حاجی عطا ء الله محمد زئی جب بلوچستان خصوصاً خضدار کے حالات خراب تھے وہ دن رات حالات کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے ہردر پہ امن کی بھیک مانگتے ہوئے نظر آتے ۔ حکومتی مقتدر حلقوں اور ان کےپالے ہوئے قاتلوں کو جنہیں امن کی باتیں راس نہ آئی وہ شہید حاجی عطا ء الله محمد زئی کو شہید کرکے خضدار کی امن کو تہہ و بالاکرنے کو اپنے لئے دلی تسکین سمجھتے تھے ۔ مگر ان کرایہ کے قاتلوں کو یہ معلوم نہ تھا کہ جھلاوان کی سرزمین شہید حاجی عطاء الله محمدزئی کو اپنے بانہوں میں لیکر تاقیامت لوریاں دیتا رہے گا۔
شہید حاجی عطاء الله محمد زئی کی آج نویں برسی کے موقع پر ہر آنکھ اشکبارہے جھلاوان اپنے شہید فرزند کے یاد میں ہروقت دیئے جلاکر یاد مناتا رہے گا ۔
Comments
Post a Comment