وڈھ:بلوچستان میں سیاستدان محفوظ نہیں تو بلوچستان کا طالب علم کیسے محفوظ ہونگے،سردار اختر مینگل


 بلوچستان میں سیاستدان محفوظ نہیں تو بلوچستان کا طالب علم کیسے محفوظ ہونگے،سردار اختر مینگل

 وڈھ 

بلوچستان نیشنل پارٹی  کے سربراہ  سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر 14جولائی 2023 کو وڈھ کے مخدوش صورتحال ڈیتھ اسکواڈ، سازیشی عناصروں بھتہ خوروں، کے خلاف پورے بلوچستان میں شٹر ڈاون ہڑتال ہوگی سردار اختر مینگل نے کہا کہ دس دن گزر گئے ہیں وفاقی حکومت نے تا حال وڈھ معاملے پر کوئی رابطہ نہیں کیا ہے صادق سنجرانی وڈھ آئے تھے ملاقات کی اور کچھ پیغامات وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بھجوائے ہیں جس پر تا حال نہ وفاقی حکومت نے کوئی رابطہ کیا ہے نہ شہباز شریف نے کوئی رابطہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اسی طرح وفاقی حکومت بلوچستان کو نظر انداز کرتی ا رہی ہے وفاق کا مسئلہ ایک جگہ لیکن بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی عیدالاضحی کے بعد کوئی نہیں ایا ہیں نہ کسی نے رابطہ کیا ان خیلات کا اظہا بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر مینگل نے وڈھ مینگل کوٹ سے خبر رساں ادارے” یو این اے “کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 14 جولائی بروز جمعہ پشتون اور بلوچ علاقوں سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈان ہڑتال ہوگی بلوچ قوم کے قتلِ عام میں ملوث ریاستی دہشت گرد کے خلاف مکمل شٹر رانڈ ہڑتال کریں اور ریاست کو یہ باور کراے کہ بلوچستان کی عوام اب بلوچستان میں مزید ڈیتھ اسکواڈز کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی چشم، پوشی و بلوچستان کےمجموعی مسائل و وفاقی اداروں کی بےجا مداخلت پر بلوچستان کی عوام مایوس ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈیتھ اسکواڈز سے نہ تو بلوچستان ازاد ہے اور نہ ہی بلوچستان میں رہنے والا کوئی قبیلہ ازاد ہے انہوں نے کہا کہ خضدا اور وڈھ کو اسی ڈیتھ سکواڈ نے یرغمال بنایا ہوا ہے جس کی وجہ سے خضدار اور وڈھ کی عوام اپنے گھر چھوڑ کر سندھ اور کراچی کی طرف مائی مائی گریٹ کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ شفیق مینگل کی سربراہی میں اج بھی بلوچستان میں قتل و غارت ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ اسی ڈیتھ سکواڈ کو کوئٹہ شہر بھی ٹرانسفر کر دیا گیا جس سے کوئٹہ شہر کے حالات خراب ہو گئے تھے کوئٹہ کے شہری اپنے گھروں میں محفوظ نہیں تھے انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی شفیق مینگل سرکاری سرپرستی میں دندناتا پھر رہا ہے نہ ہی اسے کوئی پوچھنے والا ہے نہ ہی کوئی اسے گرفتار کرنے والا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ورھ کے علاقے میں 10 لیویز اہلکاروں کا قتل دن دہاڑی کیا گیا انہوں نے کہا کہ شفیق مینگل نے لیویز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور 10 لیویز اہلکاروں کو شہید کر دیا سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ خضدا میں یونیورسٹی میں طلبہ کو گرفتار کیا گیا جس کی بھرپور اواز میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں یونیورسٹی سکول کالج میں طلبہ محفوظ نہیں ہے تو بلوچستان کی سیاستدان کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں*

Comments